خانہ کعبہ کو روزانہ 10 بار سینی ٹائز کیا جاتا ہے

 سرینگر//کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلائو کے پیچ نظر خانہ کعبہ سمیت حجر اسود وغیرہ کو روزانہ 10 بار سینی ٹائز کرنے کے بعد مخصوص خوشبو سے معطر کیا جاتا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق ادارہ امور حرمین میں سینی ٹائزنگ اور مخصوص علاقے کی دیکھ بھال کے ذمہ دار جابر ودعانی نے بتایا کہ حجر اسود اور مقام ابراہیم کی پالشنگ اور سینی ٹائزنگ کیلئے 40 کارکن مقرر ہیں۔ان مخصوص حصوں میں حجر اسود، رکن یمانی، ملتزم ’کعبہ کا دروازہ‘ اور ’حطیم‘ کی دیوار پر لگے خصوصی فانوسوں کو یومیہ بنیادوں پر چمکایا جاتا ہے۔ حجر اسود کے گرد لگے چاندی کے فریم کو بھی مخصوص پالش سے چمکایا جاتا ہے جبکہ تمام مقامات کا جراثیم کش ادویات سے چھڑکائو کیا جاتا ہے۔