خانصاحب میں تیندوا پکڑا گیا

 بڈگام// خانصاحب بڈگام سے ملحقہ کلشی پورہ میں جمعہ کو ایک تیندوے کو آزادانہ گھومتے ہوئے پایا گیاجس کے بعد مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے محکمہ جنگلی حیات کو آگاہ کیا۔ محکمہ جنگلی حیات نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اپنا عملہ کلشی پورہ روانہ کیا جنہوں نے بڑی محنت کے بعد تیندوے کو پکڑ الیا۔ رینج آفیسر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ٹیم نے تیندوے کو زندہ پکڑنے میں کامیابی حاصل کی جسے بعد میں داچھی گام منتقل کیا گیا۔واضح رہے کہ یہ پچھلے چار روز میں دوسرا تیندوا ہے جسے خانصاحب میں پکڑا گیا ہے جبکہ تین روز قبل ڈی سی آفس بڈگام میں بھی ایک تیندوے کو پنجرے میں قید کرلیا گیا ہے۔