خانصاحب بڈگام میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی

سرینگر//وسطی ضلع بڈگام کے خانصاحب علاقے میں پینے کے پانی کی سخت قلت پائی جا رہی ہے جس کے نتیجے میںعوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق منز پورہ اوربگرونامی دیہات میں پینے کے صاف پانی کی قلتپائی جارہی ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ محکمہ کسی جگہ پرپائپ لائن کی مرمت کررہا ہے اور بستی کے لئے پینے کے پانی کاکوئی متبادل انتظام نہیں کیا گیا ہے ،جس کے نتیجے میں 3روز سے یہاں لوگ سخت مشکلات سے دوچار ہیں ۔انہوں نے محکمہ کے اعلیٰ حکام سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے ۔