سرینگر//خانصاحب بڈگام میں ایک نوجوان کرکٹ کھیلنے کے دوران حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق خان صاحب بڈگام کے 30برس کے اعجازاحمدمیر ولد محمد شعبان میرساکن کرمشورپراُس وقت دل کا دورہ پڑ گیا جب کرکٹ کھیل رہاتھا۔بتایا جاتا ہے کہ سچن تندولکر کے نام سے معروف اعجازاحمدنے جونہی گیند کومار کر اپنا رن مکمل کررہاتھا کہ اچانک اُس پر دل کادورہ پڑگیااور وہ غش کھاکر گرپڑا۔دیگر کھلاڑیوں نے اُسے فوری طور نزدیکی طبی مرکز منتقل کیاجہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قراردیا۔اس کی لاش جب اُس کے گھرپہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا۔