خام تیل میں ابال ، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

نئی دہلی// روس-یوکرین بحران کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمت 102 ڈالر فی بیرل کو عبور کرنے کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مسلسل 112 ویں دن گھریلو سطح پر مستحکم رہیں۔
 
دونوں ایندھن کی قیمتوں میں4 نومبر 2021 کو کمی کی گئی جب مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 اور 10 روپے کی کمی کا اعلان کیا۔ اس کے بعد ریاستی حکومتوں کی جانب سے ویلیو ایڈیڈ ٹیکس (ویٹ ) کو کم کرنے کے فیصلے کے بعد قومی دارالحکومت دہلی میں2 دسمبر 2021 کو پٹرول تقریباً آٹھ روپے سستا ہو گیا۔
 
تاہم ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
 
 
زیادہ تر ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے بھی پٹرول اور ڈیزل پر ویلیو ایڈیڈ ٹیکس (ویٹ) کو کم کر دیا جب مرکز نے ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کی ہے، جس سے عام آدمی کو بڑی راحت ملی ہے۔
 
سنگاپور میں آج صبح لندن برینٹ کروڈ 5.68 فیصد اضافے کے ساتھ 102.34 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 5.29 فیصد اضافے کے ساتھ 96.97 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
 
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی کی بنیاد پر نئی قیمتیں روزانہ صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔
 
آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں:
 
میٹرو……….پٹرول……….ڈیزل (روپے فی لیٹر)
دہلی ……………..95.41………. 86.67
کولکتہ ……104.67…….89.79
ممبئی ………….. 109.98…….94.14
چنئی …………… 101.40 ………. 91.43