خالد بشیر کی تصنیف پر بحث و مباحثہ

 سرینگر//کشمیر سینٹرفار سوشل اینڈسٹیڈیز کی طرف سے سابق بیرو کریٹ اور مصفف خالد بشیر احمدکی تصنیف(کشمیر۔۔۔بیانیہ کے پس پردہ خرافات کی افشائی)پر بحث و مباحثہ ہوگا ۔اس سلسلے میں آج بعد دوپہر2بجے ہوٹل گرینڈ ممتاز مولانا آزاد روڈ سرینگر میں ایک تقریب کا انعقاد ہورہا ہے جس میں ممتاز صحافی ریاض مسرور ،گوہر گیلانی اور ہلال میر کتاب پر تبصرہ کریں گے اور کتاب کے کئی ابواب پرنامور مورخ اور ماہرین کے ساتھ بحث کریں گے۔