بنگلور؍ کورونا وائرس 'کووڈ -19' وبا کے دوران ملک گیر لاک ڈاؤن کے پیش نظر غریب اور تارک وطن مزدوروں کی مدد کے لئے فنڈز جمع کرنے کے مقصد میں لگی ہندستانی خاتون ہاکی ٹیم کی مڈفیلڈر سشیلا چانو نے لوگوں کی حمایت کا شکریہ ادا کیا ہے ۔چانو نے کہا کہ ہندستانی خاتون ہاکی ٹیم کے 1000 لوگوں کو کھانے کا انتظام کرنے کی پہل کو مل رہی حمایت حوصلہ افزا ہے ۔ ہمیں ہاکی میں آگے بڑھنے کے دوران اس ملک کے لوگوں سے بہت محبت اور حمایت ملی ہے اور ٹیم نے فیصلہ کیا کہ لوگوں کے لیے آگے بڑھ کر کچھ کرنے کا یہی وقت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ لوگ نہ صرف اس مقصد کے لئے عطیہ کر رہے ہیں، بلکہ وہ فٹنس چیلنج میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔ایسے میں جسمانی طور پر فعال رہنا بہت اہم ہے اور اس چیلنج کے دوران ہم نے جو ورزش تیار کی ہے ، وہ بہت مشکل نہیں ہیں اورانہیں گھر کے اندر کیا جا سکتا ہے ۔غور طلب ہے کہ چار دنوں میں ہی ٹیم سات لاکھ روپے سے زیادہ کی رقم جمع کرچکی ہے اور کراؤڈ فنڈنگ لاک ڈاؤن یعنی 3 مئی 2020 تک جاری رہے گی۔انہوں نے لوگوں کو '20 پش اپس اور 20 ڈپس 'کرنے کا چیلنج دیا تھا۔انہیں جن لوگوں نے چیلنج کیا ان میں پونم رانی اور للی چانو شامل ہیں۔ چانو نے اپنی ریاست کے ساتھی کھلاڑیوں میں ہندستانی مرد ہاکی ٹیم کے کوٹھاجیت سنگھ اور چگلنسانا سنگھ کو چیلنج کیا۔
خاتون ہاکی ٹیم نے چار دنوں میں جمع کئے7 لاکھ
