خاتون کے ساتھ گالی گلوچ اوربدتمیزی | گاندربل کی عدالت نے4ملزمان کو سزا سنائی

 گاندربل///گاندربل کی عدلیہ نے سال 2016 میں خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ، گالی گلوچ اور مارپیٹ کرنے میں ملوث چارافراد کومجرم ٹھہراتے ہوئے انہیں سزا سنائی ہے.سال 2016 کے 15 اپریل کو ایک خاتون نے تھانہ کھیربھوانی میں ایک تحریری شکایت درج کرائی جس میں الزام لگایا گیا کہ جب وہ اپنے گھرمیں بیٹھی تھی تو چار افراد بغیر کسی وجہ کے صحن میں گھس آئے اور گالیاں دینے لگے اور شور مچانے لگے اور جب اس نے اعتراض کیا تو چاروں نے اسے پکڑ کر صحن میں مار پیٹ کی ،یہاں تک اسکے کپڑے بھی پھاڑ ڈال ڈالے۔ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔بعدازاں پولیس کی جانب سے کیس کا چالان چیف جوڈیشل مجسٹریٹ گاندربل کی عدالت میں پیش کیا گیا اور ملزمان پر مذکورہ بالا جرائم کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی۔آج استغاثہ اور وکیل دفاع کے حتمی دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملزمان کو مذکورہ کیس میں قصوروار ٹھہرایا۔ کیس کے کلیدی ملزم بشیر احمد بٹ کوایک سال قید اور ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی ہے ۔ عدالت کے مطابق تاہم تمام سزائیں ایک ساتھ چلیں گی۔چاروں ملزمان کی شناخت بشیر احمدبٹ ولد غلام رسول بٹ، الطاف احمد ڈار، شریف الدین ڈار اور سمیر احمد ڈار ساکن مشک پورہ تولہ مولہ گاندربل کے بطور ہوئی ہے۔