سرینگر// پاکستانی زیر انتظام کشمیر کی عدالت عظمیٰ سے وابستہ بار ایسوسی ایشن نے کٹھوعہ سانحہ کیس میں متاثرہ کنبے کی پیروی کرنے والی وکیل دیپیکاٹھسو راجوات کو اعزازی ممبر شپ دینے کا اعلان کیا ہے ۔میر پور میں قائم اے جے کے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ دیپیکا ٹھسو راجوات کو اعزازی ممبر شپ دی جاتی ہے ۔بار نے کہاہے کہ کٹھوعہ کیس کی وکیل کی جانب سے بہادری کا ثبوت دے کر تمام مشکلات اور رکاوٹوں کے باوجود اس کیس کی پیروی کرنے کا فیصلہ قابل تحسین و ستائش ہے اور مذکورہ وکیل خاتون کی اس جرات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں سپریم کورٹ آف اے جے کے کی بار ایسوسی ایشن کی اعزازی ممبر شپ دی جاتی ہے۔
خاتون وکیل دیپیکا ٹھسو راجوات کیلئے اعزازی ممبر شپ
