سرینگر//ضلع ترقیاتی کمشنرسرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے کل آفیسران کی ایک میٹنگ میں حیدر پورہ ،آلوچی باغ اورعیدگاہ میں نئے کالجوں کے مجوزہ قیام کے لئے حصول ِ اراضی کی خاطر کئے جارہے اقدامات کاجائزہ لیا۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ تینوں نئے ڈگری کالجوں کے لئے اراضی کی پہلے ہی نشاندہی کی گئی ہے اوران کی حد بندی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔میٹنگ میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا گیا کہ نشاندہی کی گئی اراضی میںحید رپورہ میں130 کنال سٹیٹ لینڈ،آلوچی باغ میں 60کنال اور عیدگاہ میں 65کنال اراضی شامل ہے جن پر بھرائی کے لئے کام جاری ہے۔ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ مال آفیسران کواس اراضی پر کام جاری رکھنے کے لئے درکار رقومات کے بارے میں جانکاری دینے کی ہدایت دی۔میٹنگ میں اے ڈی سی سرینگر اورمحکمہ مال کے علاوہ دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔