حیدرپورہ میں 4جنوری کو سمینار

 سرینگر//حریت (گ)ترجمان نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ چیئرمین سید علی گیلانی نے 4؍جنوری 2018 کو حیدرپورہ سرینگر میں 11:00بجے ایک سمینار منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ’’مسئلہ کشمیر کا حل حقِ خودارادیت کے آئینے میں‘‘ عنوان کے تحت معروف دانشور حضرات، صحافی اور حریت پسند مفکرین وراہنما اپنے زریں خیالات سے مندوبین حضرات کو روشناس فرمائیں گے۔ سیمینار کی صدارت سید علی گیلانی کرینگے۔