حیدرپورہ میںمہندرا کی نئی گاڑی متعارف

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//مہندرا انکیش آٹو موٹیونے فخر کے ساتھ بالکل نئی مہندرا کومتعارف کیا جو مہندرا کی ایس یو وی ایس کی لائن اپ میں ایک اختراعی اضافہ ہے۔ جدید مہم جوئی کیلئے ڈیزائن کی گئی یہ گاڑی اعلیٰ کارکردگی کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کا امتزاج ہے۔ حیدر پورہ بائی پاس پر واقع اس کی ڈیلرشپ پرنقاب کشائی کی تقریب میں مہمانوں میں شمیم احمد ریلیشن شپ منیجر LCU ریذیڈنسی روڈ سرینگر اور عبدالواحد سی سی ایم آر او چندی گڑھ مہندرا اینڈ مہندرا نے شرکت کی۔ تقریب میں مہندرا انکیش آٹوموٹیو کی سی ای او ماہم روف اور مہندرا انکیش آٹوموٹیو کے جنرل منیجر عرفان پرے نے بھی شرکت کی۔انکیش آٹوموٹیو پرائیویٹ لمیٹڈ مہندرا اینڈ مہندرا کے لیے مجاز ڈیلر ہے جو پوری وادی کشمیر میں گاڑیوں کی ذاتی اور کمرشل رینج دونوں کیلئے حیدر پورہ بائی پاس پر جدید ترین پرسنل کار ڈیلرشپ اور ناربل گلمرگ روڈ میں کمرشل وہیکل ڈیلرشپ کے ساتھ قائم ہے۔