حیدرپورہ فلائی اوور پر گاڑی الٹ گئی،3مضروب

 سرینگر،کپوارہ//لولاب کے ٹھنڈوسہ علاقہ میں ایک تیز رفتار گا ڑی نے راہ چلتے طالب علم کو ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ لولاب کے ٹھڈوسہ علاقہ میں جمعہ کی دو پہر کو ایک تیز رفتار بلیرو گا ڑی زیر نمبر JK01L..5758نے ایک راہ چلتے چوتھی جماعت کے طالب علم فیصل احمد خان کوٹکر مار کر شدید زخمی کیا ۔مقامی لوگو ں نے فوری طور فیصل کو زخمی حالت میں علاج و معالجہ کے لئے مقامی اسپتال میں دا خل کیا ۔پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر واقعہ سے متعلق جانکاری حاصل کر کے تحقیقات شروع کی ۔اس دوران سری نگرانٹرنیشنل ائرپورٹ روڑپرحیدرپورہ کے نزدیک فلائی اوئورسے گزررہی ایک نجی گاڑی زیرنمبرJK05F-7592ڈرائیورکے کنٹرول سے باہرہوکراُلٹ گئی جسکے نتیجے میں گاڑی میں سوارتین افرادبشمول ڈرائیورزخمی ہوگیا۔ہمہامہ پولیس نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ جمعہ کودن کے لگ بھگ ڈیڑھ بجے حیدرپورہ فلائی اوئورسے تیزرفتاری میں جارہی ایک نجی گاڑی کوحادثہ پیش آیاجسکے نتیجے میں گاڑی میں سوارافرادزخمی ہوگئے جن کوفوری طورپرنزدیکی اسپتال منتقل کیاگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کاشکارہونے والی گاڑی جموں کی ہے تاہم زخمی ہوئے تینوں مسافرکشمیرکے رہنے والے ہیں ۔دریں اثناء کاٹھ پورہ حاجن کے نزدیک ایک موٹرسائیکل زیرنمبرJk15-4896 کوایک نجی آلٹوگاڑی نیٹکرماردی ،جسکے نتیجے میں موٹرسائیکل پرسوار2چچازادبھائی صالق احمدصوفی اوردانش احمدصوفی شدیدزخمی ہوگئے ۔دونوں زخمی بھائیوں کوخون میں لت پت نیم بے ہوشی کی حالت میں جے وی سی اسپتال بمنہ منتقل کیاگیاجہاں تادم تحریرایک نوجوان کی حالت مستحکم جبکہ دوسرے کی حالت نازک بنی ہوئی تھی ۔اُدھرمعلوم ہواکہ حاجن پولیس نے حادثے کاموجب بننے والی گاڑی اورتباہ شدہ موٹرسائیکل کواپنی تحویل میں لیکرکیس درج کرلیا۔