حیا تیاتی طرز عمل سے کارٹلیج کے علاج کا دعویٰ

 جموں //امندیپ ہسپتال امرتسر کی انتظامیہ نے کارٹلیج کا علاج حیاتیاتی (biological)طرز عمل سے کرنے کا دعوا کیا ہے ۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق انہوں نے خلیوں کی بنیاد پر کھیلوں کے ماہر آرتھوپیڈک کی مدد سے میراں صاحب جموں کے 18سالہ نوجوانوں کے کارٹلیج کی مرمت کر دی جس کے بعد وہ اب کھیلوں میں بھی شرکت کرسکتا ہے ۔یہاں جاری ایک پریس بیان میں ڈاکٹر اندر دیپ سنگھ نے کہاکہ جموں کے ہاکی کے ایک کھلاڑی دھیرج کمار ڈوگرہ کو پریکٹس کے دوران گھٹنے میں ہوئے درد کے بعد حیاتیا تی طرز عمل سے علاج کرتے ہوئے انہوں نے کامیابی کیساتھ نوجونوان کو دوبارہ ہاکی کھیلنے کے قابل بنا دیا ۔انہوں نے مزید کہاکہ مذکورہ کھلاڑی کو ہوئے درد کے بعد اس کیلئے چلنا بھی مشکل ہو گیا تھا اور درد کی شدت کو دیکھتے ہوئے MRIجانچ میں کارٹلیج کے نقصان کا پتہ چلا جس پر ہسپتال انتظامیہ نے اپنی کوششوں کے دوران خلیوں کی بنیاد پر حیاتیاتی طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے علاج کیا۔