سرینگر //پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ کے سربراہ اور سابق وزیرحکیم محمد یاسین نے کشمیر میں عمومی طور اور خانصاحب بڈگام کے بالائی علاقوں میں خاص طور حا لیہ بھاری برف باری سے بجلی ،پانی اور سڑک رابطہ کے ٹھپ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا کہ وہ ایمر جنسی بنیادوں پر اضافی مشینری اور انسانی قوت کو بروئے کار لائے تاکہ لوگوں کو درپیش مشکلات سے راحت فراہم کی جاسکے۔ایک بیان میں حکیم یاسین نے کہا کہ خانصاحب اور بڈگام کے بالائی علاقوں میں بجلی و پانی کا نظام ٹھپ ہونے کے ساتھ ساتھ میوہ باغات کو زبردست نقصان پہنچا ہے جس کی فوری سروے کر کے متاثرین کو امداد فراہم کی جائے۔انہوں نے خانصاحب کے بالائی علاقوں میں سڑکوں پر سے برف اٹھانے پر زور دیا ۔حکیم یاسین نے حکومت سے کہا کہ وہ موسمی حالات کی پیشگوئی کے تحت کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے چوکس رہیں ۔حکیم یاسین نے حکومت سے مانگ کی کہ برف باری سے متاثرہ کسانوں کے kcc قرضے معاف کئے جائیں ۔
حکیم یاسین کا حکومت سے مطالبہ
