سرینگر///گورنمنٹ یونانی اسپتال شالہ ٹینگ کی جانب سے’طبی اخلاقیات‘ کے موضوع پر کل ایک روزہ سمینار منعقد ہوا۔جس میں طبی عملے نے شرکت کی ۔پروگرام کے منتظمین نے بتایاکہ سمینارکے انعقادکا مقصد معروف شخصیت مرحوم مسیع ملک حکیم اجمل خان کی یوم پیدائش کی مناسبت سے منعقد کیا گیا،جنہوں نے ملک میں یونانی میڈیکل سائنسز کو ترقی میں اہم رول ادا کیا ہے ۔