نئی دہلی// کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے کسانوں کا مسئلہ نہ سلجھانے اور قومی سلامتی کے حوالے سے خاموشی اختیار کرنے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے جمعہ کے روز کہا کہ اسے کسانوں کے مطالبات مان لینے چاہیئیں اور قومی سلامتی سے سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے ۔محترمہ گاندھی نے کل یہاں پارٹی کی اعلیٰ پالیسی ساز ادارہ کانگریس ورکنگ کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کو ورغلایا نہیں جانا چاہیے اور ان کے مطالبات پر غور و خوض ہونا چاہیے ۔ انہوں نے قومی سلامتی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ۔