حکومت کی توجہ آفات کے خطرے کو کم کرنے پر مرکوز:صوبائی کمشنر

سری نگر//جہلم اینڈ توی فلڈ ریکوری پروجیکٹ (جے ٹی ایف آر پی ) اور آر ایم ایس آئی پرائیویٹ لمٹیڈ نے  یہاں ایس کے آئی سی سی میں جموںوکشمیر کے لئے ملٹی ہیزرڈ رِسک اسسمنٹ پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیاجس میں مقررین نے لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ آفات میں تخفیف اور بحران یا ہنگامی صورتحال پر فوری اور مؤثر طریقے سے جواب دینے کی صلاحیت میں اِضافہ کرنا ہے۔ ورکشاپ میں صوبائی کمشنر کشمیر پانڈوران کے پولے ، چیف ایگزیکٹیو آفیسر جے کے اِی آر اے / جے ٹی ایف آر پی ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ ، ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر محمد اعجاز اَسد ، مختلف اَضلاع کے ضلع ترقیاتی کمشنران اور دیگر محکموں کے سربراہان نے شرکت کی ۔سیکرٹری ڈی ایم آر آر آر ناظم ضیاء خان ، ورلڈ بینک کے دیپک سنگھ اور دیگر اَفسران نے بذریعہ ورچیول موڈ میٹنگ میں حصہ لیا۔ورکشاپ نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اَتھارٹیز ، اِرأ ، اری گیشن اینڈ فلڈ کنٹرول ، کشمیر یونیورسٹی ، نیشنل اِنسٹی چیوٹ آف ٹیکنالوجی سری نگر ، پولیس ، فائر اینڈ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ اور دیگر  متعلقہ محکموں کے شرکأ کو ایک پلیٹ فارم پر اِکٹھا کیا تاکہ ایک مربوط طریقہ کار تیار کیا جاسکے تاکہ تباہی کے سماجی اور معاشی فالو آئوٹس کو کم کیا جاسکے ۔اُنہوںنے ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں تخفیفی منصوبہ بندی کی حکمت عملی کے بہتر استعمال کی خاطر ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسیوں اور خطے کے ماہرین کے درمیان تعاون بڑھانے اور بہترین طریقوں کے اشتراک پر مزید توجہ مرکوز کی۔سی اِی او اِرا ٔ نے اِفتتاحی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموںوکشمیر ایک کثیر آفات کا شکار علاقہ ہے اور ورکشاپ کا مقصد تباہی کے سماجی اور اِقتصادی اثرات کو کم کرنے کے طریقوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ورکشاپ کا مقصد راحت ، بچائو ، بحالی کی تیاری ، روکتھام اور تخفیفی سوچ تبدیل کر ناہے ۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد تباہی کے بعد کے اِنتظام سے پہلے آفات کے خطرے کو کم کرنے کی طرف توجہ مرکوز کرنا ہے تاکہ جانوں کے زیاں کو روکا جاسکے اور آفات کے معاشی اَثرات کو کم کیا جاسکے۔اُنہوں نے کہا کہ مربوط کوششوں کے لئے کمیونٹی کو آن بورڈ لے جانا ہوگا اور آفات سے نمٹنے کی کوششوں کو مرکزی دھارے میں لانے کی ضرورت ہے۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت جموںوکشمیر اس کے لئے متعدد اقدمات اُٹھا رہی ہے جیسے کہ بلڈنگ کوڈز کو اَپ ڈیٹ کرنا، شہری سیلاب کے اِنتظام اور جہلم اور توی ندیوں کا ریاضیاتی سروے شامل ہے۔اُنہوں نے کہا کہ نکاسی آب نظام کو بڑھایا گیا ہے اور سر ی نگر میں 49 ڈی واٹرنگ سٹیشنوں کو اَپ گریڈ کیا گیا ہے۔صوبائی کمشنر کشمیر نے اَپنی تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ تمام محکموں کے درمیان تال میل اور سکولوں میں معلومات فراہم کرنے کی ضرورت ہے ۔سیکرٹری ڈی ایم آر آر آر نے کہا کہ ہمیں آفات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور قدرتی آفات کے موقعہ پر عمل کرنے والے ایس او پیز کے بارے میں لوگوں کو حساس بنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو شامل کرنے کے لئے ورکشاپوں کے دائرہ کار کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر نے اِس موقعہ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آفات کی غیر متوقع نوعیت ایک چیلنج ہے لیکن کمیونٹی کی شراکت اور تکنیکی ترقی سے ہم آفات کو کم کرنے کے لئے بہتر طور پر تیار ہوسکتے ہیں۔ڈی آئی جی سینٹر ل کشمیر سجیت کمار نے آفات کے وقت بہتر تال میل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی کی شراکت کو مضبوط بنانے کے لئے ہمیں لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔ ورلڈ بینک کی نمائندگی کرنے والے دیپک سنگھ نے کہا کہ تخفیف ایک مسلسل مشق ہے اور تمام شراکت داروں کو مسلسل بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ورکشاپ میں فیصلے کی معاونت کے نظام پر ایک مختصر دستاویزی فلم پیش کی گئی اور مختلف موضوعات پر الگ الگ سیشنز بھی منعقد کئے گئے ۔جے ٹی ایف آر پی کے تحت جس کی مالی اعانت عالمی بینک سے ہے، جموں و کشمیر تعمیر نو کی سرگرمیوں کے علاوہ آفات کے خطرات میں کمی کے متعدد اقدامات کر رہا ہے۔ آر ایم ایس آئی نے کئی تکنیکی تجزیے کئے اور جموںوکشمیر اور لداخ یوٹیوں کے لئے ملٹی ہیزرڈ رسک اسسمنٹ( ایم ایچ آر اے) پیش کیا۔ایم ایچ آر اے سٹیڈی کی حتمی رِپورٹ سروے کے کلیدی نتائج، سفارشات اور حکومت کے لئے آفات کے خطرے سے بچنے والی ترقی کی منصوبہ بندی کے لئے آگے بڑھنے کا راستہ اور جموںوکشمیر یوٹی اور لداخ یوٹی کے لئے الگ الگ رپورٹیں فراہم کرتی ہے۔جموںوکشمیر یوٹی کے لئے اہم نتائج پر روشنی ڈالتے ہوئے یہ بتایا گیا کہ جموںوکشمیر یوٹی کے لئے سیلاب اور زلزے کے خطرات کا مشترکہ اوسط سالانہ نقصان 1,774 کروڑ روپے ہے جس میں بڑا نقصان رہائشی عمارتوں کا ہے۔نقصانات کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ جموںوکشمیر یوٹی زلزلے اور سیلاب کے خطرات سے زیادہ خطرہ ہے حالانکہ یوٹی کے کئی حصوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی اکثر ہوتے رہتے ہیں۔جموںوکشمیر میں زلزلوں کی وجہ سے اوسط سالانہ نقصان( اے اے ایل) آئی این آر1,488.44 کروڑ ہے، جو کل ایکسپوڑر ویلیو کا تقریباً 0.15% ہے۔لینڈ سلائیڈ کے خطرے کی حساسیت کے تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ نقصانات بنیادی طور پر رہائشی عمارتوں کے لئے ہیں اور اس کے بعد نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کو ہونے والے نقصانات ہیں۔ رہائشی عمارتوں کی سب سے زیادہ تعداد والے اضلاع، ڈوڈہ، رام بن، ریاسی، پونچھ، بارہمولہ، راجوری، کشتواڑ، اور اودھم پور ہے۔جموںوکشمیر کے لئے دریائی سیلاب کا خطرہ اے اے ایل  آئی این آر  286.50 کروڑ ہے،جو کل ایکسپوڑر ویلیو کا تقریباً 0.03% ہے۔ سری نگر ضلع میں دریائی سیلاب سے سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔ اس کے بعد بارہمولہ ضلع ہے۔جموں وکشمیر کے لئے فلڈ اے اے ایل  این آئی آر 6.38 کروڑ ہے۔ بڑے نقصانات پلوں، سکولوں، اور تجارتی اور رہائشی عمارتوں کو پہنچنے والے نقصانات کی وجہ سے ہوئے ہیں، جو مجموعی طور پر کل نقصانات کا تقریباً 73 فیصد حصہ ہیں، اور پلوں کو پہنچنے والے نقصانات میں 29.5 فیصد اہم حصہ ہے۔ جموں کے راجوری ضلع کی آبادی کا زیادہ فیصد ہے جو سیلاب سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔جو کل ایکسپوڑر ویلیو کا تقریباً 0.15% ہے۔آر ایم ایس آئی نے جموںوکشمیر یوٹی کے شہریوں کے زیر قبضہ علاقوں میں برفانی تودے کے خطرے کی تشخیص کی۔ آئی این آر  335 کروڑ مالیت کے اثاثوں کا اندازہ جموں و کشمیر یوٹی کے ممکنہ برفانی تودے کے شکار علاقوں میں ہے۔ ایک بڑا حصہ عمارتوں (61%) اور ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر (34%) پر مشتمل ہے۔کشتواڑ، گاندربل، ڈوڈہ، اننت ناگ، گاندربل، کپواڑہ، بارہمولہ، بانڈی پورہ، پلوامہ اور ادھم پور کے اضلاع اکثر برفانی تودے گرآنے کا بہت زیادہ خطرہ ہیں۔ اسی طرح گاندربل، بانڈی پورہ، بارہمولہ اور کپواڑہ اضلاع کی آبادی کا کافی فیصد برفانی تودے کے خطرے سے دوچار علاقوں میں رہتا ہے۔