جموں//نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹرنرمل سنگھ نے کہا کہ مخلوط سرکار کی پچھلے تین برسوں کے دوران ترقیاتی عمل میں جو حصولیابیاں درج کیں ، ان سے ریاست کے تینوں خطوں سے تعلق رکھنے والے لوگ مستفید ہوئے۔نائب وزیر اعلیٰ جموں ضلع کے اکھنو ر علاقے میں ایک عوامی اجتماع سے خطا ب کر رہے تھے۔ارکان قانون سازیہ ڈاکٹر کے ایل بھگت، راجیو شرما ، جیون لال ، سیاسی کارکن ، معزز شخصیات اس موقعہ پر موجود تھیں۔ مختلف سیکٹروں میں حصولیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت کی کاوشیں ہر سطح پر نظر آرہی ہے چاہے وہ سڑک ، بجلی ، پانی ، تعلیم،صحت یا کوئی اور شعبہ ہو۔انہوںنے کہا کہ مرکزی و ریاستی حکومتوں کے مشترکہ کوششوں سے جنگی بنیادوں پر بڑے بڑے پروجیکٹ ہاتھ میں لئے گئے جن میں سے بہت سارے پروجیکٹ تکمیل پذیر ہوچکے ہیں اور کئی پروجیکٹوں پر کام جاری ہے۔نائب وزیراعلیٰ نے اس موقعہ پر لوگوں کو یقین دلایا کہ موجودہ حکومت ان کے دیرینہ مسائل کو پورا کرنے کے لئے تمام تر کوششیں انجام دے گی اور تمام متعلقہ شعبوں میں ترقیاتی عمل میں سرعت لانے کے لئے بھاری رقومات خرچ کی جائیں گی تاکہ ریاست بھر میں ترقی ، خوشحالی اور امن کا دور دورہ ہو۔
حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے وعدہ بند: نرمل سنگھ
