حکومت صنعتی ترقی کیلئے انتھک کوششیں کررہی ہیں:ایل جی

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے  جموںمیں انٹلیک چیول پراپرٹی فیسلٹیشن سینٹر ( آئی پی ایف سی )او رسر ی نگر میں سب سینٹر کا ورچیول طریقۂ کارسے افتتاح کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ اقدام حکومت نے صنعت کاروں اور جموںوکشمیر کی بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجہ کی صنعتوں میں انٹلک چیول پراپرٹی رائٹس سے متعلق جانکاری عام کرنے کے لئے کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس قد م سے جموںوکشمیر میں اقتصادی شعبے کو ترقی حاصل ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ یوٹی حکومت بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانہ درجہ کی صنعتوں کو اس سے منسلک شعبوں کے لئے انتھک کوششیں کر رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے حال میں اٹھائے گئے اقدامات سے ان شعبوں کو قلیل مدت کے دوران ہی ترقی حاصل ہوگی۔حکومت کی جانب سے حال ہی میں اعلان کیا گیا ہے اور اقتصادی پیکیج اور دیگر 83 اقدامات سے خطے میں صنعتوں کو راحت نصیب ہوگی ۔اعلان کے ساتھ ہی صنعتی پیکیج سے صنعتوں میں یہاں انقلاب آئے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز اور ، چھوٹی اور درمیانہ درجہ کی صنعتوں کی وزارت کو اس اقدام کے لئے شکریہ ادا کیا جس سے یونین ٹریٹری میں انٹلک چیول پراپرٹی کو نہ صرف فروغ ہوگا بلکہ اسکا تحفظ بھی یقینی بنے گا۔خود روزگار کو ترقی دینے پر اپنے خیالا ت کا اظہار کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ صنعت کاروں کی دریافتوں کو ٹریڈ قوانین کے ذریعے تحفظ فراہم کرنا ہے جسے  وہ تقابلی عالمی بازار میں میں اپنا وجود برقرار رکھ سکے۔ انہوں  نے کہا کہ اس سہولیت سے ہماری مقامی دستکاریوں کو بھی مقام حاصل ہوگا ۔لیفٹیننٹ گورنر نے سٹیک ہولڈروںکے درمیان بیداری پیدا کرنے اور آسان طریقہ کار وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ آئی پی آر کے فوائد سٹارٹ اپس ، دیہاتی صنعتوں اور  چھوٹی اور درمیانہ درجہ کی صنعتوںسے وابستہ افراد تک پہنچ سکیں۔انہوں نے کہا کہ صنعتوں کی وزارت کی رپورٹ کے مطابق یوٹی میں زائد از سات صنعتیں 10.88 لاکھ اَفراد کو روزگار فراہم کر رہی ہیں جن میں 74785 صنعت کار خواتین ہے جو کہ قومی سطح پر ایک بہتر اشارہ ہیں۔یوٹی حکومت نے حال ہی میں فلپ کاٹ کے ساتھ ایک معاہد ے پر دستخط کئے ہیں جس سے صنعتکاروں کو عالمی بازار سے منسلک ہونے میں مدد ملے گی۔ اس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر کیول کمار شرما نے انٹلک چیول پراپرٹی فیسلٹیشن سینٹر کی اہمیت کو اُجاگر کیا اور صنعت کاروں او ر چھوٹی اور درمیانہ درجہ کی صنعتوں کی ضرورت پر زور دیا۔
 

سابق قانون ساز، کھلاڑی اور عوامی وفد ملاقی

سرینگر //سابق قانون ساز ، کھلاڑی اور عوامی وفد نے راج بھون میں لفٹینٹ گورنر منوج سنہا کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں اپنے مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا ۔ سابق ایم ایل سی ظفر اقبال منہاس نے لفٹینٹ گورنر سے ملاقات کر کے انہیں مختلف ترقیاتی مسائل اور عوامی افادیت کے حامل معاملات سے آگاہ کیا ۔ پلوامہ سے آئے وفد نے مختلف مقامی مسائل اور مانگیں پیش کیں جن میں صحت سہولیات کی توسیع ، ٹریفک نظام میں بہتری لانا ، صفائی ستھرائی اور نوجوانوں سے متعلق معاملات شامل ہیں ۔ دریں اثنا صفِ اول کی خاتون سائیکلسٹ اور اتھلیٹ انشا وڈو بھی لفٹینٹ گورنر سے ملیں اور انہیں زمنازیم سنٹر کے قیام کی مانگ پیش کی ۔ لفٹینٹ گورنر نے انہیں بغور سُنا اور کہا کہ یو ٹی حکومت جموںکشمیر کی کلہم ترقی اور معاشرے کے مختلف طبقوں کی فلاح و بہبود کیلئے مشن طریقہ کار کے تحت کام کر رہی ہے ۔