حکومتی منظوری کے بغیر

بلال فرقانی
سرینگر// مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بغیر چیف ایجوکیشن آفیسرز کی طرف سے اسکولوں کے انضمام پر سختی سے نوٹس لیتے ہوئے، ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر نے ایسے کسی بھی حکم کو جاری کرنے سے روک دیا ہے، اور انہیں “سرکاری اختیارات کا سراسر غلط استعمال” قرار دیا ہے۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے ایسے احکامات کو واپس لیا ہے۔ ایک حکم میں، محکمہ نے اس بات پر زور دیا کہ اسکولوں کا انضمام کرنے کے لیے مجاز اتھارٹی صرف حکومت ہے۔DESK نے ایک آرڈر میں کہا”یہ دیکھا گیا ہے کہ چیف ایجوکیشن آفیسرز اور زونل ایجوکیشن آفیسرز اپنے طور پر اسکولوں کو کلب/انضمام کے احکامات جاری کرتے ہیں”۔  انہوں نے مزید کہا، “اس طرح کے احکامات کا اجرا سراسرسرکاری اختیارات کا غلط استعمال اور افسران کی طرف سے دائرہ اختیار سے تجاوز کرناہے۔محکمہ نے کہا کہ تمام چیف ایجوکیشن آفیسرز اور زونل ایجوکیشن آفیسرز کو سخت ہدایات دی جاتی ہیں کہ وہ  انضمام کے احکامات جاری نہ کریں۔محکمہ نے  چیف ایجوکیشن آفیسر اننت ناگ اور کولگام کے دو احکامات کو منسوخ کر دیا۔