سرینگر// جموں کشمیر بچائو تحریک کے صدر عبدالغنی وکیل نے ہندو پاک فوجی سربراہوں کے بیانات کو حقیقت پسندی پر مبنی قرار دیا ہے کہ تشدد اور جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے بلکہ تباہی ہی تباہی برپا ہو سکتی ہے۔اپنے ایک بیان میں وکیل نے کہا کہ ان بیانات سے دونوں ممالک کے حکمرانوں کی آنکھیں کھلنی چاہئیں اور فوری طور فوجی سربراہوں کے بتائے ہوئے راستے پر گامزن ہونا چاہئے اور وقت ضائع کرنے کے بجائے مذاکراتی عمل شروع کرنا چاہئے تاکہ ریاست خاصکر وادی میں امن قائم ہو ۔
حکمرانوں کیلئے لمحہ فکریہ:وکیل
