حملے کے خدشات تھے:ڈی جی

 سرینگر// ریاستی پولیس سربراہ ڈاکٹر ایس پی وید نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کو گزشتہ3دنوں سے جنگجویانہ حملے سے متعلق خدشات تھے۔ ڈائریکٹر جنرل پولیس نے  بدقسمتی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ جب تک پاکستان جنگجوئوں کو بھیجنے کا سلسلہ جاری رکھے گا،اہل وادی اور فورسز کو اس طرح کے مراحل سے گزرنا پرے گا۔ انہوں نے کہا’’ گزشتہ2یا3دنوں سے اس بات کی خبر تھی کہ وہ(عسکریت پسند) کوشش کر رہے ہیں،غالباً انہیں پہلے وقت اور جگہ نہیں ملی،اس لئے گزشتہ رات انہوں نے حملہ کیا۔ وید نے کہا کہ کشمیر میں ہمیشہ چلینجوں کا سامنا رہتا ہے،اور جب تک ہمارا پڑوسی اس طرح کے لوگوں کو بھیجتارہے گا،پولیس،فورسز اور کشمیری عوام کو یہ بھگتنا پڑے گا۔