اودہمپور//ضلع لیگل سروسز اتھارٹی اودہمپور کی سیکرٹری سب جج سندیپ کور نے یہاں جمعہ کے روز حمایت سکیم کے تحت 50 نوجوانوں پر مشتمل پہلے بیچ کو ڈی ایل ایس اے چیئرمین سنجے پریہارکی گائیڈنس اور نگرانی پر ہنر سیکھنے اور یقینی روزگار کے لئے بنگلور روانہ کیا۔، جہاں انہیں ستیم لرننگ کیمپس ایجوکیشن سوسائٹی بنگلور میں تربیت فراہم کی جائے گی۔ضلع کے متعدد پنچایتوں کے ان بیرو ز گار نوجوانوں کو تربیت فراہم کرنے کے بعد متعدد کمپنیوں میں روزگار فراہم کیا جائے گا۔ان نوجوانوں کی تربیت کا سارا خرچہ بشمول کھانے و پینے ،رہائش، ٹرانسپورٹ اور فیس کے سرکار برداشت کرے گی۔گروپ کو روانہ کرنے سے قبل DLSA سیکرٹری سندیپ کور نے طلاب کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور انہیں تربیتی مدت کے دوران سخت محنت کرنے پر زور دیا،تاکہ کمپنیاں ا ن کو روز گار فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہنر مند نوجوان کبھی بھی بیروزگار نہیں ہو سکتا ہے کیونکہ کارپوریٹ سیکٹر میں ہنر مندوں کی کافی مانگ ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ضلع لیگل سروسز اتھارٹی نے حمایت کے اشتراک سے گورنمنٹ ڈگری کالج میں یک روزہ پلیس منٹ سے منسلک بیداری اور کونسلنگ کیمپ کا اہتمام کیا تھا ۔
حمایت سکیم کے تحت تربیت
