حمایت جاری رہنی چاہئے:صحرائی

 سرینگر// تحریک حریت چیرمین محمد اشرف صحرائی نے پاکستان کی طرف سے دنیا بھر میں 5فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر کے طور پر منانے پر پاکستانی حکومت، اپوزشن پارٹیوں اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر ایک متنازعہ خطہ ہے اور پاکستان اس متنازعہ مسئلے کا ایک اہم فریق ہے۔ صحرائی نے کہا کہ جموں کشمیر کی سرزمین پریہاں کے عوام ظلم وجبر، مار دھاڑ اور بربریت کے شکار ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم ان تمام ممالک اور افراد کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور آج جموں کشمیر کے متنازعہ مسئلے کے حل کے لیے 5؍فروری کو جہاں جہاں بھی اور جو بھی ممالک یومِ یکجہتی کشمیر کے طور پر مناتے ہیں ہم ان تمام ممالک اور افراد چاہے وہ مسلمان ہوں یا غیر مسلم دل کی عمیق گہرائیوں سے اُن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اُن ممالک سے اپیل کرتے ہیں کہ جموں کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا دن منانا صرف 5؍فروری تک ہی محدود نہیں رہنا چاہیے، بلکہ سال بھر جموں کشمیر کے عوام کو انصاف پسند ممالک کی حمایت جاری رہنی چاہیے۔