حماس اوراسرائیل میں جنگ بندی پراتفاق

غزہ// فلسطینی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس اور اسرائیل میں جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کے عہدیدار نے کہا کہ خطیمیں کشیدگی کے خاتمہ کیلئے مصر اور عالمی کوششیں کامیاب ہوئیں۔دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم کے ترجمان نے جنگ بندی پراتفاق کی خبرپرردعمل دینے سے انکار کردیا۔ اس سے پہلے ہفتے کو غزہ پٹی پر اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی بمباری سے دو فلسطینی نو جوان جاں بحق اور25 افراد زخمی ہوگئے تھے۔عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے غزہ پٹی میں حماس ودیگر مسلح مزاحمتی تنظیموں کے ٹھکانوں پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھا جو 2014 کے بعد اسرائیل کا سب سے بڑا حملہ تھا۔ اسرائیلی فضائی حملوں کے دوران غزہ پٹی سے اسرائیلی علاقوں پر کم از کم 17 راکٹ داغے گئے۔حالانکہ سرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل میں بھی درجنوں راکٹ پھینکے گئے جن سے 3 اسرائیلی زخمی ہوئے۔ بہرحال اب فلسطینی تنظیم حماس اور اسرائیل میں جنگ بندی پر اتفاق ہونے سے عوام کو راحت ملے گی اور انہیں اپنی جانیں نہیں گنوانی پڑیں گی۔