حلیمہ یعقوب سنگاپور کی پہلی خاتون صدر

 سنگاپور//سنگاپور کی پارلیمنٹ کی سابق صدر حلیمہ یعقوب آج ملک کی پہلی خاتون صدر بن گئیں۔  الیکشن آفیسر کی جانب سے انہیں واحداہل امیدوار ہونے کا اعلان کرنے کے بعد انہیں صدر منتخب کیا گیا۔ سنگاپور میں اس مرتبہ  صدارتی عہدہ اقلیت مالائی برادری کے امیدوار کے لئے مخصوص کیا گیا تھا۔ پارلیمنٹ کے صدر کے طور پر اپنے وسیع تجربے کی وجہ  سے انہوں نے صدارتی امیدوار کے قوانین کے تحت اپنے آپ کو ثابت کیا ہے ۔  صدر منتخب ہونے کے بعد محترمہ یعقوب نے کہا، "اگرچہ یہ ایک مخصوص انتخاب تھا لیکن میں مخصوص صدر نہیں ہوں۔  میں سب کی صدر ہوں۔ ان سے قبل ملک کے آخری مالائی برادری کے صدر یوسف اسحاق تھے جن کی تصویر ملک کے نوٹوں  پر ہے ۔ وہ 1965 سے 1970 کے دوران صدر تھے ۔  الیکشن ڈپارٹمنٹ نے اس ہفتے کی ابتدا میں بتایا تھا کہ صدر کے لئے جن دیگر چارلوگوں نے درخواست دی تھی ان میں سے دو  کا تعلق مالائی برادری سے نہیں تھا اور دو امیدواروں نے اہلیت سے متعلق سرٹیفکیٹ پیش نہیں کیا تھا۔