حلقہ انتخاب بانہال میں این سی اور کانگریس کو لگا کرارا جھٹکا | سابق بیوروکریٹ و سیاستدان بشیر احمد رونیال پی ڈی پی کی حمایت میں کود پڑے

زاہد بشیر

گول// پہلے مرحلے کے اسمبلی انتخابا ت میں حلقہ انتخاب بانہال میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوتی جا رہی ہیں ۔ جہاں ایک طرف سے ملک کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی سنگلدان گول میں کانگریس امیدوار وقار رسول وانی کی حمایت میں ریلی سے خطاب کر رہے تھے وہیں دوسری جانب نیشنل کانفرنس اور کانگریس کو اُس وقت کرارا جھٹکا لگا جب فخر کوہستان سابق بیوروکریٹ بشیر احمد رونیال پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کے امیدوار حاجی امتیاز احمد شان کی حمایت میں اپنے حامیوں سمیت کود پڑے ۔ بشیر احمد رونیال نے2014میں پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کی ٹکٹ پر بانہال کی اسمبلی نشست سے الیکشن لڑا جس دوران انہوں نے تیرہ سو سے زائد ووٹ حاصل کئے تھے ۔ بشیر احمد رونیال ایک طاقت ور لیڈر مانے جاتے ہیں تمام اُمیدواروں کی نظریں اب بشیر احمد رونیال پر ٹکی ہوئی تھیں کہ وہ اس وقت اس سیاسی جنگ میں کس کا ساتھ دیں گے ۔ یہ کسی کو اُمید ہی نہیں تھی کہ بشیر احمد رونیال گول سے تعلق رکھنے والے واحد اُمیدوار کی حمایت کر کے اس کے لئے میدان مزید مضبوط کریں گے ۔ بشیر احمد رونیال کی حامیوں سے پیپلز ڈیم وکریٹک پارٹی کی حمایت سے حاجی امتیاز احمد مزید مضبوط ہو گئے ہیں اب اس اسمبلی حلقہ میں یہ سیاسی جنگ تکونی مقابلے کی طرف بڑھ گئی ہے ۔ یاد رہے پہلی مرحلے کی ووٹنگ 18ستمبر کو ہے اوراب ان چودہ دنوں میں یہ سیاسی جنگ کس جانب پلٹے گی یہ وقت ہی فیصلہ کرے گا ۔