حقوق انسانی کمیشن کے ممبر کوصدمہ، فرزند فوت

 
سرینگر//ریاستی حقوق انسانی کمیشن کے ممبر عبدالحمید وانی ،جن کے28 سالہ فرزندادریس احمد20اگست کو بارہمولہ میں انتقال کرگئے،کواپرئٹیو کالونی پیرباغ میں 4سے7ستمبر تک تعزیت پرسی کیلئے موجودرہیں گے۔ڈاکٹروں کے مطابق ادریس احمد دل کا شدیددورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔انہیں بارہمولہ میں اُن کے آبائی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔سماج کے سبھی طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بارہمولہ میں ان کے گھر جاکر غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت پرسی کرکے اظہار یکجہتی کیا۔عبدالحمید وانی جو پیرباغ کواپریئٹو کالونی میں حال میں رہائش پزید ہیں ،تعزیت پرسی کیلئے پیرباغ رہائش گاہ پر4سے7ستمبر تک موجود رہیں گے۔وانی سابق وزیرخزانہ اورسینئر پیپلزڈیموکریٹک پارٹی رہنما محمدالطاف بخاری کے کزن ہیں۔