حفاظتی پوشاک فراہم کیا جائے | سوپور میں آشاورکروں کا مطالبہ

سوپور// سوپور سے تعلق رکھنے والی آشا ورکروں نے حفاظتی پوشاک اور ماسکیں فراہم کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔ سب ضلع ہسپتال سوپور میں بدھ کو درجنوں آشا ورکروں نے کہا کہ وہ لوگوں کو کورونا وائرس کے سلسلے میں جانکاری مہم کے دوران عوام کو آگاہ کررہی ہیں اور سکرینگ کے کام میں صف اول پر سرگرم ہیں،تاہم محکمہ صحت نے ابھی آشا ورکروں کو حفاظتی پوشاک اور ماسکیں فراہم نہیں کی گئیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ ریڈ زون قرار دئے گئے علاقوں میں جاکر اپنی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہی ہیں،تاہم انہیں سینی ٹائزریا ماسک اور حفاظتی پوشاک سے محروم رکھا گیا ہے۔اس سلسلے میںبلاک میڈیکل افسر سوپور ڈاکٹر آصف کھانڈے نے کہا کہ 100سے زائد آشا ورکروں میں حفاظتی پوشاک اور دیگر ساز و سامان تقسیم کیا گیاہے ۔