حضرت نقشبند صا حب ؒکا عرس عقیدت کے ساتھ منایا گیا، ’خواجہ دگر‘ کا اہتمام

سرینگر// حضرت بہاوالدین نقشبندصاحبؒ کا عرس عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلے میں سب سے بڑی تقریب سرینگر میں اُن کے آستان عالیہ واقع خواجہ بازار نوہٹہ میں منعقد ہوئی جہاں عقیدتمندوں نے ختمات المعظمات ، درود ازکار اور خوجہ دگر میں شرکت کی۔جمعیر ہمدانیہ کے سربراہ مولانا ریاض احمد ہمدانی نے اس سلسلے میںاپنے پیغام میں کہا ہے کہ حضرت نقشبند صاحبؒ کی تعلیم ، عبادت ، ریاضت، تقویٰ اور اسلامی خدمات، تبلیغ واشاعت تاریخ اسلام میں ایک سنہری باب ہے۔انہوں نے کہا کہ اولیاء کرام کے تاریخی کارناموں کی بدولت کشمیر کا چپہ چپہ اسلام سے منورہوا ۔نماز ظہر سے قبل امام و خطیب درگاہِ نقشبندیہ خواجہ بازارپروفیسر محمد طیوب کاملی نے حضرت نقشبند صاحبؒ کی سیرت پر روشنی ڈالی۔