حضرت میر میرک اندرابی ؒ کا عرس

سرینگر//قدیم تاریخی خانقاہِ اندرابیہ ملارٹہ میں 509ویں عرسِ حضرت میر میرک اندرابیؒ کے سلسلے میں ایک پُروقار اور روح پرور تقریب منعقد ہوئی۔نمازِ فجر کے بعد قرآن خوانی، ختمات المعظمات، دورد ازکار اور نعت منقبت کی روح پرور مجلس آراستہ ہوئی۔ جس کی پیشوائی خاندانِ اندرابیہ کے سجادہ نشین درگاہِ اندرابیہ حاجی سید وجیہ اندرابی نے کی۔ انہوں نے اس موقعے پر حضرت میر میرک اندرابیؒ کی سیرت، تعلیم اور عملی و روحانی کمالات پر بھی روشنی ڈالی۔ مقررین نے کہا کہ حضرت میر میرک اندرابیؒ زمانہ علماء مشائخ کبار مرجع خلائق رہے ہیں۔