سرینگر//سرزمین کشمیر کے داعی اسلام حضرت میر سید حسین سمنانیؒ کے اسلامی تاریخ کے مطابق ان کا وصال پورے عقیدت و احترام کے ساتھ منایاجارہا ہے۔ اس سلسلہ میں کئی مقامات کے علاوہ زیارت غوثیہ خانیار میں بعد معمولات تا ظہر ایک تبلیغی مجلس کا انعقاد ہوا جس میں صدر انجمن حمایت الاسلام مولانا خورشید احمد قانونگو نے ماہ شعبان کی فضیلت و عظمت ،درورد و سلام کے اہم گوشوں پر روشنی ڈالی۔ مولانا قانونگو نے حضرت میر سید حسین سمنانیؒ کے اسلام کے تئیں کی گئی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ ان ہی کے دست مبارک پر حضرت شیخ العالمؒ کے والد محترم حضرت شیخ سالارنے مشرف اسلام ہوکر پوری وادی میں روحانی ، تبلیغی بشکل حضرت شیخ العالمؒ اعلیٰ خدمات انجام دیئے۔
حضرت میر سید حسین سمنانیؒ کا وصال، خانیار غوثیہ میں تقریب منعقد
