حضرت شیخ سید عبدالقادر جیلانیؒ کے عرس کی تقریبات جاری

 سرینگر// حضرت محبوب سبحانی شیخ سید عبدالقادر جیلانی غوث العظم پیر دستگیر صاحبؒ کے عرس مبارک کی جاری تقریبات کے سلسلے میں کل وادی کے قدیم اور تاریخی زیارتگاہوں ، جن میں زیارت پیردستگیر صاحبؒ خانیار شریف، پیردستگیر صاحب سرائے بالا اور درگاہِ غوثیہ رہباب صاحبؒ میں نمازِ فجر کے بعد خطمات المعظمات، درود و ازکار کی مجالس کا انعقاد ہوا اور موئے مقدس پیرپیران حضرت شیخ سعید عبدالقادر جیلانیؒ کے غسل شریف کے بعد نشاندہی کی گئی۔ اس موقعے پر ہزارں عقیدتمدوں نے ان درگاہوں پر حاضری دی۔جبکہ علمائے کرام نے حضرت محبوب سبحانیؒ کی سیرت کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالی۔ زیارتِ دستگیر صاحب سرائے بالا میں مولوی ریاض احمد ہمدانی نے کہا کہ شاہ جیلانؒ نے اسلام کی جو آبیاری تبلیغ واشاعت اور اُن کے تاریخی اسلامی کارنامے ، روحانی اور علمی کمالات عالم اسلام کی تاریخ میں ایک سنہری باب ہے اور اُن کی تعلیم قرآن وحدیث پر مبنی اور ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔اُنہوں نے دعا کی ،کہ اللہ تعالیٰ اِس پیر کامل کی طفیل سے عالم اسلام کی سربلندی ، عالم انسانیت کی بقا ہو۔ 
 
 

انجمن حمایت الاسلام کے اہتمام سے سنیچر کو نئی مطبوعات تقسیم کی جائیں گی 

سرینگر//11 ربیع الثانی بمطابق 30دسمبرسنیچرکو قبل از نماز ظہر زیارت غوثیہ خانیار میں حضرت محبوب السبحانی شیخ سید عبدالقادر جیلانیؒ کے سالانہ عرس مبارک کے والہانہ عقیدت میں حسب سابقہ کی طرح انجمن حمایت الاسلام کے اہتمام سے بہ اشتراک سجادہ نشین درگاہ غوثیہ میں تقریب منعقد ہوگی۔ حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؒ ؒ کے گراں قدر اسلامی ، روحانی ، تصنیف وتالیف ، درس وتدریس ، تزکیہ نفس و امتیازی موضتہ الحسنہ کے اہم گوشوں پرانجمن حمایت الاسلام کے صدر مولانا خورشید احمد قانونگو روشنی ڈالینگے۔ اس موقعہ پر انجمن کی طرف سے نئی مطبوعات عامۃالمسلمین میں تقسیم کی جائینگی۔