حضرت شیخ بابا علی والیؒ کا عرس، خانقاہ معلی میں مجلس آراستہ

سرینگر//وادی میں کل بلند پایہ ولی کامل حضرت شیخ کامل شیخ بابا علی والیؒ (ترکستانی ) کا 441واں عرس نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا اِس سلسلے میں اُن کے آستان عالیہ واقع درصحن پاک تاریخی خانقاہ معلی ؒ میں قرآن خوانی ،کلمات ، ختمات المعظمات ، درود ازکار اور اورادخوانی کی روح پرور مجلس کا انعقاد ہوا جس میں وادی کے اطراف واکناف سے آئے ہوئے عقیدت مندوں نے شرکت کی۔بقعہ عالیہ کے امام و خطیب الحاج امام غلام محمد ہمدانی نے اس روح پرور مجلس کی پیشوائی کی۔تقریب پرمولانا شوکت حسین کینگ ،پیرزادہ محمد اشرف عنایتی ، محمد یاسین ظہرہ، حاجی پیرزادہ مسعود احمد ہمدانی، فاتح خوان الحاج مسعود احمد،محمد حسین ہمدانی، شفیق احمد ہمدانی، سجادہ نشین درگارہِ آثار شریف کلاش پورہ پیرزادہ منظور احمد، حاجی پیرزادہ محمد اشرف شافی ، ابن پیرزاہ حاجی عبدالرشید شافی (سجادہ نشین) اور خدامانِ زیارت بھی موجود تھے۔