حضرت شاہ نعمت اللہ قادری ؒکا عرس

 سرینگر//وادی کے بلند پایہ ولی کامل حضرت شاہ نعمت اللہ قادری ؒکا عرس مبارک نہایت عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا۔ اس سلسلے میں اُن کے آستانِ عالیہ واقعہ نعلبند پورہ صفا کدل میں قرآن خوانی، خطمات المعظمات، درود و ازکار اور مولود خوانی کی روح پرور مجالس کا انعقاد ہوا۔ وادی کے اطراف و کناف سے عقیدت مندوں نے عرس پر حاضری دی۔ مجلس کی پیشوائی بقعہ عالیہ کے سجادہ نشین حضرات نے انجام دی جبکہ سلسلہ قادریہ اور اس بقعہ کے منصب داران اور خدامان نے بھی حسب قدیم اپنے فرائض انجام دیئے۔ اس موقعے پر علماء نے حضرت شاہ نعمت اللہ قادری کی علمی اور روحانی کمالات کے ساتھ ساتھ تاریخ ساز اسلامی خدمات پر روشنی ڈالی۔ علمائے کرام نے کہا کہ حضرت اولیاء کرام کے پاک اور تاریخی کارناموں کی بدولت کشمیر کا چپہ چپہ اسلام کے نور سے سرسبز وشاداب ہوا اور اِن کی درگاہیں ہمارے دلوں کے سکون رہے ہیں۔اختتامی دعا کی پیشوائی علامہ مولانا شوکت حسین کینگ نے کی۔