حضرت شاہ فریدالدین بغدادیؒ کا عرس | غیر مسلمانوں سمیت بیرون ریاست سے بھی عقیدت مندوں اکی حاضری

کشتواڑ//ہر سال کی طرح امسال بھی حضرت شاہ فریدالدین بغدادی ؒکا سالانہ عرس پاک نہایت ہی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔یہ عرس ہر سال7 ہاڑ مورخہ 21جون کو منایاجاتا ہے ۔اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند ریاست و بیرون ریاست کے کونے کونے سے آئے تھے جنھوں نے یہاں دربار شاہ فریدالدین و اسرا الدین بغدادیؒ کے دربار میں منعقد کی گی تقریبات میں شرکت کی۔ سب سے بڑی تقریب شاہ فریدالدین بغدادیؒ کے آستانِ عالیہ میں انجام دی گی جہاں تقریب میں لوگوں کو حضرت شاہ صاحب کے تبرکات دکھائے گئے اوران کی زندگی پر روشنی ڈالی گئی۔ اس موقعہ پرکشمیر سے آے علما کرام نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے لوگوں کے بھاری اجتماع سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ہمیں شاہ فریدالدین بغدادیؒ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ہمیں دین اسلام کی صحیح تعلیم سے روشناس کرایا۔ نماز جمعہ ادا کرنے بعد ہی لوگوں کو انکے تبرکات کی زیارت کرائی گئی۔ وہیں رات بھر لوگوں نے درودوختمات میں گزاری جبکہ یہ سلسلہ نماز فجر تک جاری رہا۔ نماز کے بعد دوبارہ درود پاک پڑھے گئے اوردعا کی گئی۔اگرچہ زائرین کی بڑی تعداد نے عرس پاک سے قبل ہی دربار میں اپنی حاضری دی لیکن اس کے باوجود کافی بھیڑ رہی۔ اس موقعہ پر کافی تعداد میں غیر مسلمانوں نے بھی شرکت کی۔ وہیں اوقاف اسلامیہ کی طرف سے زائرین کیلئے کھانے پینے و قیام کیلئے بیت الزائرین و چوگان میں انتظام کئے گے تھے جبکہ زیارت گاہوں کے گرد نواح و چوگان گراونڈ میں مقامی و دیگراضلع سے آ ئے ہوے تاجروں نے مختلف قسم کے اسٹال لگاے تھے جن میں کھانے پینے کیساتھ ساتھ کپڑوں ،جوتوں و دیگر اقسام کے سٹال لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہوے دیکھے گئے جہاں لوگوں نے لاکھوں روپے کی خریداری کی۔ پورے ضلع میں سخت حفاظتی انتظامات کئے گے تھے اورجگہ جگہ سیکورٹی اہلکار موجود تھے تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔پولیس کی طرف سے ایمرجنسی کے طور پر ایک کمیپ چوگان میں منعقد کیا گیا تھا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ انگریز سنگھ رانا و ایس ایس پی شکتی کمار پاٹک نے ازخود انتظامات کا جائزہ لیا اور دربار پر حاضری بھی دی۔عقیدت مندوں کی طرف سے لاکھوں روپے نیاز آستانِ عالیہ پر چڑھاے گئے ۔و اضح رہے کہ 450 برس قبل شاہ فریدالدینؒ بغداد سے کشتواڑ دین اسلام کی تبلیغ کے لئے آئے تھے اوردرویش محمد شاہ ابدال سعید بہا ئوالدین و یار محمد بھی انکے ہمرا تھے۔انہوں نے یہاں آکر لوگوں کو اسلام کی دعوت دی۔