حضرت سلطان العارفین کی درگاہ پر ڈاکٹر فاروق کی حاضری

سرینگر//نیشنل کانفرنس صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ نے حضرت شیخ حمزہ مخدومؒ کی زیارت گاہ پر حاضری دی، جہاں اس وقت سالانہ عرس تقاریب جاری ہیں۔اُن کے ہمراہ پارٹی کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر بھی تھے۔ خدامانِ زیارت نے دونوں لیڈران کی دستار بندی کی۔  اس موقع پرعالم اسلام کی سربلندی اور جموں و کشمیر میں پائیدار امن اور کورونا وائرس سے نجات کیلئے دعا کی گئی۔ ڈاکٹر فاروق نے اس موقع پر کہا کہ بزرگانِ دین کی بدولت ہی ہمیںاسلام کی عظیم نعمت اور دولت نصیب ہوئی۔انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں ملت اسلامیہ پریشانِ حال اور مشکلات سے دوچار ہے، جس کی سب سے بڑی وجہ ہے کہ مسلمانوں میں جذبہ اخوت، ہمدردی اور اتحاد و اتفاق کا فقدان ہے۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جموں وکشمیر کے عوام سے اپیل کی کہ موجودہ حالات کے پیش نظر خوف خدا میں رہ کر آزمائشوں سے نجات کی دعائیں مانگیں۔