حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کا عرس آج

سرینگر// برصغیر اور ریاست کے طول ارض میں بلند پایہ ولی کامل ، عظیم المرتبہ اولیا حضرت خواجہ نواز، غریب نواز حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کا 807واں عرس مبارک نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ آج بمطابق 6 رجب المرجب کو منایاجارہا ہے۔ وادی میں سب سے بڑی تقریب تاریخی خانقاہ معلی میں منعقد ہوگی جہاںنمازِ ظہار سے قبل مولانا ریاض احمد ہمدانی حسب قدیم وعظ و تبلیغ فرمائیں گے۔ نمازِ ظہر کے بعد حسب روایت خطمات المعظمات، دورد و ازکار اور اوراد خوان کی مجلس آراستہ ہوگی۔ صبح صادق ہی ایسی ہی تقریب خانقاہِ چشتیہ واقع چشتی کوچہ زالڈگر میں منعقد ہوگی۔اس دوراننیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے حضرت خواجہ معین الدین چستی ؒ کے 807ویں عرس مبارک پرعوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حضرت خواجہ اجمیریؒ کی سمیت دیگر اولیا ء کرام اسلامی تہذیب وتمدن کا گہوارہ رہے ہیں ۔ عرس مبارک پر پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ نے بھی عوام کومبارک باد پیش کی ہے۔ پارٹی لیڈران علی محمد ساگر، ڈاکٹر شیخ مصطفی کمال، شریف الدین شارق، میاں الطاف احمد اور محمد شفیع اوڑی نے بھی مبارک باد پیش کی ہے۔