حضرت خواجہ حبیب اللہ نوشہریؒکا412واں عرس منایا گیا

سرینگر//بلند پایہ ولی کامل حضرت خواجہ حبیب اللہ نوشہری کا 412واں سالانہ عرس آستان عالیہ نوشہرہ میں منعقد ہوا ۔نمازِ ظہر کے بعد میر واعظ کشمیر مولانا ریاض احمد ہمدانی نے آستان عالیہ میں حضرت خواجہ حبیب اللہ نوشہری ؒکے تاریخ ساز اسلامی کارناموں خصوصاً حضرت حُبی کے علمی ، روحانی کمالات پر روشنی ڈالی۔ میرواعظ ہمدانی نے کہا کہ اِس بلند پایہ اولیا نے اسلام کی اشاعت ، تبلیغ کے ساتھ ساتھ درجنوں ملی کتب بھی تصنیف کروائے ،اُن کا کلام ، علمی خدمات ہمارے لئے ایک بیش بہا ملی سرمایہ ہے۔ ایام متبرک اور عرس پر ختمات المعظمات ، درود ازکار اور خاص کر مولود خوانی کی روح پرور مجلس کا انعقاد ہوا۔ وادی کے اطراف واکناف سے آئے ہوئے عقیدت مندوں نے زیارت گاہ پر حاضری دی اور اِس بابرکت مجلس میں شرکت کی۔ مولود خوانی کی مجلس کی پیشوائی میر بشارت احمد نے کی جبکہ تقریب کی صدارت پیرزادہ الحاج پیر غلام نبی فاروقی کی۔