سرینگر//حضرت سید عبدالرحمان بلبل صاحبؒ کے وصال کے سلسلہ میں انجمن حمایت الاسلام کے صدر مولانا خورشید احمد قانونگو آج یعنی جمعہ کو آستان عالیہ واقع نواکدل میں حضرت بلبل صاحب ؒ کے کشمیر میں کی گئی اسلامی خدمات پر بیان کرینگے۔ ادھر برصغیر کے ساتھ ساتھ کشمیر میں بھی عظیم داعی اسلام حضرت خواجہ معین الدین چستیؒ کا عرس اہتمام کے ساتھ منایاگیا۔ سب سے بڑی تقریب مرکز اسلام خانقاہ معلی سرینگر میں منعقد ہوئی جس میں اورداد واذکا رکے علاوہ بعد معمولات ایک سیرتی تقریب منعقد ہوئی جس میں انجمن حمایت الاسلام کے صدر مولانا خورشید احمد قانونگو نے مفصل بیان میں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہاکہ آنجنابؒ نے بغیر تلوار پورے برصغیر میں تبلیغ ، روحانیت و تزکیہ نفس کے صفات جلیلہ سے لامثال انقلاب بپا کرکے اسلام کر پرچم بلند کیا۔ دوسری طرف انسانیت کی بنیاد پر ایک عظیم اخلاقی درس دے دیا اس وجہ سے اس ذات مبارک کے ساتھ اہل ہند کو بلا مذہب و ملت والہانہ عقیدت ہے۔ اس سلسلہ میں آج یعنی جمعہ کو کشمیر کے بانی اسلام حضرت سید عبدالرحمان بلبل شاہؒ کے سالانہ وصال پر انہی انداز کی خدمات پر ان کے آستان عالیہ واقع نواکدل میں ایک عظیم الشان سیرتی تقریب منعقد ہوگی جس میں مولانا قانونگو ، حضرت بلبل صاحبؒ کی کشمیر میں ’’اسلام کی اشاعت‘‘ کے موضوع پر بیان کرینگے۔ واضح رہے کہ حضرت بلبل صاحبؒ حضرت شاہ ہمدانؒ کے وارد ہونے کے قبل 50سال کشمیرمیں اسلامی خدمات کیلئے آئے تھے۔