سرینگر// بلند پایہ ولی کامل حضرت سید عبدالرحمان قلندر المعروف بلبل شاہ صاحبؒ کے عرس کی اختتامی تقریب پر کل اُن کے آستان عالیہ واقع بلبل لانکر نوا کدل میں صبح صادق ہی ایک روح پرور مجلس کا انعقاد ہوا، جس میں درود ازکار ، ختمات المعظمات اور مولود خوانی کی مجالس آراستہ ہوئیں ۔کل ہی حاجی پیر حاجی محمد قاری صاحبؒ کا بھی عرس منایا گیا، جہاں حسب قدیم مولود خوانی، خطمات المعظمات اور درود و ازکار کی مجالس کا انعقاد ہوا۔مولانا شوکت حسین کینگ، مولوی خورشید احمد قانونگونے ان مجالس کی پیشوائی کی اور دونوں بلند پائے ولی کاملوں کے تاریخ ساز اسلامی خدمات ، روحانی کمالات پر کہا ،کہ ملک کشمیر کے لوگوں کو سب سے پہلے اسلام کی تعلیم سے منور کرنے میں حضرت بلبل شاہ صاحبؒ کا ہی ملی رول ہے ۔ اِن کی آمد پر کشمیر میں اسلام کی تبلیغ وشاعت کی بنیاد پڑی اور اِن کے علمی اور روحانی کمالات کی بدولت جوق در جوق اسلام کے دایرے میں شامل ہوئے۔
حضرت بلبل شاہ ؒ اورحضرت سید پیر حاجی محمد قار کا عرس
