حضرت امام حسین ؑ اور حضرت عباسؑ کی زندگی منبع انسانیت

سرینگر//انفارمیشن ٹیکنالوجی ، تکنیکی تعلیم اور امور نوجوان و کھیل کود کے وزیر مولوی عمران رضاانصاری نے کہا کہ امام حسین ؓ کے دور میں ہوئی سماجی، نظریاتی اور دیگر پہلوئوں میں ترقی سے ان کی عظمت کی عکاسی ہوتی ہے۔ان باتوں کا اِظہار انہوںنے امام حسین ؓ اور امام عباسؓ کے یوم ولادت کے موقعہ پر تاریخی امام باڑہ زڈی بل میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس تقریب کا انعقاد جموں اینڈ کشمیر شیعہ ایسوسی ایشن نے کیا تھا۔ان دو عظیم شخصیتوں ؓکی زندگیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے مولوی عمران نے کہا کہ ان کی زندگی انسانیت کا ایک منبع ہے جن کی روسے انسانی اصولوں کی ہرسطح پر پیروی ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ان کی تعلیمات پر سختی سے عمل کرنا چاہیئے اور ان کی روشن مثال ہمیشہ اپنی زندگی کے معاملات میں معتبر سمجھنی چاہیئے۔بعد میں وزیر نے معروف العلوم اسلامیہ کے باصلاحیت بچوں کو ان کی بہتر کارکردگی پر مبارک باد دی ۔تقریب پر مولانا شیخ حسن ذاکری بھی موجود تھے۔