حصول مقصد تک جدوجہد جاری رہے گی:صلاح الدین

مظفر آباد//حزب المجاہدین سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل چیئرمین سید صلاح الدین نے کہاہے کہ پلوامہ پولیس لائنز میں جاں بحق ہوئے جنگجوﺅںکو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ مقدس خون ضرور رنگ لائے گا۔انہوں نے کہا کہ وہ حصول منزل تک پہنچنے کیلئے پر عزم ہیں اورحصول مقصد تک جدوجہد پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی ۔ صلاح الدین متحدہ جہاد کونسل کے ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔موصولہ بیان کے مطابق صلاح الدین نے کہا کہ بھارتی حکمران اور ان کے ریاستی حاشیہ بردار اس غلط فہمی میں مبتلا ہیں کہ وہ حریت پسند عوام پرطاقت کا بے تحاشہ استعمال کرکے تحریک آزادی اور اس کے رہنماﺅں کے خلاف سازشیں کرکے جدوجہد آزادی کو ختم یا کمزور کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے لیکن یہ اُن کی غلط فہمی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک کا میابی کے ساتھ حصول منزل کی طرف رواں دواں ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام دشمن کے ہر حربے اور سازش کو سمجھ چکی ہے اور سازشی کرداروں سے وہ بھر پور واقفیت رکھتی ہے۔