سوپور//کشمیر اکنامک الائنس نے ٹریڈرس فیڈریشن سوپور کے صدر حشمت اللہ ہاشمی کو آئین کی رو سے اکنامک الائنس سوپور کا تحصیل صدرنامزد کیا، جس کی تصدیق کشمیر اکنامک الائنس کے صدر محمد یاسین خان نے سوپور میں ایک تقریب پرکیا۔ ٹریڈرس فیڈریشن سوپور کی جانب سے سنیچر کوایک تقریب کا انعقاد ہوا جس میںقصبہ کی مختلف انجمنوں جن میں انجمن معین الاسلام، کوارڈی نیشن کمیٹی سوپور، ٹریڈرس فیڈریشن سوپوراور پریس کلب سوپور کے علاوہ عام لوگوں کی کافی تعداد بھی موجود تھی۔اس موقع پر کشمیر اکنامک الائنس کے صدر محمد یاسین خان نے ایک خطاب میں کہا کہ آئین کی رو سے الائنس نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ٹریڈرس فیڈریشن سوپور کے صدر حشمت اللہ ہاشمی کو اکنامک الائنس کے تحصیل صدر سوپور نامزد کیا جارہا ہے کیونکہ موصوف میں وہ قوت اور لگن دیکھنے کو مل رہی ہے کہ وہ نہ صرف تاجروں بلکہ سماج میں ہر طبقے کی آواز کو بلند کررہے ہیں۔
حشمت اللہ ہاشمی کشمیراکنامک الائنس کا تحصیل صدر سوپور نامزد
