سرینگر// جموں وکشمیر میں کلگام ضلع کے حسن پورہ علاقے میں سلامتی دستوں نے مڈبھیڑ میں دو جگجوؤں کو مار گرایا ہے۔
پولیس نے پیر کو یہ اطلاع دی ۔پولیس نے بتایا کہ سلامتی دستوں نے کل رات ان دونوں جنگجوؤں کو مار گرایا۔ مارے گیے جنگجوٶں کا تعلق مقامی عسکری تنظیم البدر سے ہے۔
پولیس کے مطابق جنگجوؤں کی موجودگی کے بارے میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر سلامتی دستوں نے حسن پورہ گاؤں کو اتوار کی شام سیل کردیا تھا۔پولیس نے ٹویٹ کرکے کہا،’’کلگام مڈبھیڑ میں البدر تنظیم سے وابستہ دو جنگجو مارے گئے۔مارے گئے جنگجوؤں کی شناخت اور تعلق کا پتہ لگایا جارہا ہے۔ہتھیار اور گولہ بارود سمیت قابل اعتراض اشیا برآمد ہوئی ہے۔‘‘