حساس پولنگ مراکزکیلئے | عملہ اور ای وی ایم کی بذریعہ چاپرترسیل

شوپیان// اننت نا گ پارلیمانی حلقے کیلئے ووٹنگ کے آخری مرحلے میں شوپیان اور پلوامہ میں آج ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔دونوں جنوبی اضلاع میں سیکورٹی کے سخت چیلنجوں کے تحت انتظامیہ نے پولنگ مراکز کو سیکورٹی سے لیس کیا ہوا ہے ۔انتہائی حساس قرار دئے گئے پولنگ مراکز پر پولنگ عملہ اور ای وی ایم مشینیں فضائی راستوں سے پہنچائی گئیں ۔ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے زینہ پورہ اور وچی حلقوں میں قائم پولنگ مراکز تک بذریعہ چاپر پولنگ عملہ اور مشینوں کو پہچایا ہے ۔