کپوارہ/ /کپوارہ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہو ں نے لولاب وادی میں مقامی جنگجوتنظیم حزب المجاہدین کے دو بالائی ورکرو ں کو گرفتار کر نے کا دعویٰ کیا جن میں ایک کا تعلق سرحدی حفاظتی فورس سے ہے اور وہ ریاست سے باہر ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔پولیس کا کہنا کہ ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر لولاب پولیس نے ٹکی پورہ میں ایک چھاپہ کے دوران شاکر احمد وانی اور غلام مصطفیٰ شیخ کو گرفتار کیا اور دو نو ں کے بارے میں پولیس کو اطلاع تھی کہ وہ حز ب المجاہدین کے ساتھ کام کر رہے ہیں ۔پولیس نے دونو ں نوجوانو ں پر الزام لگایا ہے کہ وہ باقی نوجوانو ں کو بھی اکسا رہے تھے اور پولیس نے ان کی تحویل سے ایک پسٹل بھی بر آمد کیا۔ایک پولیس آفیسر نے بتایا کہ گرفتار کئے گئے دو نوجوانو ں میں شاکر احمد وانی ولد محمد رمضان وانی ساکن ٹکی پورہ بی ایس میں تعینات تھے اور اس کی ڈیوٹی ریاست سے باہر تھی اور وہ چھٹی پر گھر آ یا تھا۔پولیس آفیسر نے بتا یا کہ شاکر کے بارے میں پولیس کو ایک مصدقہ اطلاع تھی کہ وہ ایک مقامی جنگجو تنظیم حزب المجاہدین کے ساتھ بطور بالائی ورکرکام کرتے تھے جبکہ شاکر کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ 10روز قبل اس کی شادی بھی کی گئی۔پولیس نے بی ایس ایف اہلکار شاکر سمیت دو نوں نوجوانو ں کے خلاف ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 77/2018US7/25Arms act.13UAPAدرج کر کے تحقیقات شروع کی ۔
حز ب کے 2بالائی ورکر گرفتار
