سرینگر//حریت (گ) نے سینئر آزادی پسند رہنما محمد اشرف صحرائی کی خانہ نظربند ی ، حریت ترجمان غلام احمد گلزار کو تھانہ کوٹھی باغ، بلال احمد صدیقی کو سینٹرل جیل سرینگر، محمد اشرف لایا کو تھانہ صدر، عمر عادل ڈار کو نوگام، محمد یاسین عطائی اور سید امتیاز حیدر کو بڈگام تھانہ اور عاشق حسین نارچور کو اسلام آباد تھانے میں بدستوربند رکھنے کی مذمت کی ہے۔اس دوران پیپلز لیگ نے تنظیم کے سینئر وائس چیئرمین محمد یاسین عطائی اورتحریک حریت کارکن سید امتیاز حیدرکو پھر ایک بار گرفتار کرکے تھانہ بڈگام میںمقید رکھنے کی کارورئی کی مذمت کی ہے۔ادھر پولیس نے نائد کدل میں چھاپے کے دوران ایک شہری کو گرفتار کیا ۔پولیس نے گذشتہ شب نائد کدل میں غازی جاوید بابا کو اس کے گھر سے گرفتار کرکے مہاراج گنج پولیس تھانے میں بند کردیا ۔افراد خانہ نے ان کی گرفتاری کی مذمت کی ہے ۔
حریت (گ)خانہ و تھانہ نظربندیوں پر برہم
