حریت مسئلہ کشمیر حل کرنے کی ہر کوشش کی حمایت کرے گی: میرواعظ

سرینگر/حریت کانفرنس (ع) کے چیئر مین میرواعظ عمر فاروق نے جمعہ کو کہا کہ حریت ہر اُس کوشش کی حمایت کرے گی جس کا مقصد مسئلہ کشمیر کا حل ہوگا۔

سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میںماہ رمضان کے آخری جمعہ کے موقع پر اپنے خطاب میں میرواعظ نے کہا'' حریت مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کیلئے ہر اُس کوشش کی حمایت کرے گی جس کا مقصد اس مسئلے کا عوام کی خواشہات کے مطابق حل ہو''۔

انہوں نے کہا کہ نئی دلی کو چاہئے کہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی اُس پیشکش کو سنجیدگی سے لے جس میں اُنہوں نے سبھی تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی بات کہی ہے۔

میرواعظ کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کو اب اپنے ملک کے لوگوں نے بہت ہی مضبوط منڈیٹ فراہم کیا ہے اس لئے اُنہیں چاہئے کہ دیرینہ مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے فیصلہ کن اقدامات کریں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام مسئلہ کشمیر کے حل میں یک آواز ہیں۔